سٹریٹ کرمنلز کے گروہ کا سرغنہ معروف ٹک ٹاکر نکلا

10  اکتوبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا، جو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کراچی میں کارروائیاں کرنے والا اسٹریٹ کرمنلز کے

ایک گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا ہے، نیو کراچی پولیس کو مطلوب یوسف موٹا مسلسل ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر ڈالتا ہے۔نیو کراچی پولیس نے کچھ دن قبل سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسٹریٹ کرمنلز کا ایک گروہ پکڑا تھا، انھوں نے نشان دہی کی کہ ان کا سرغنہ یوسف موٹا ہے، جو ایک ٹک ٹاکر ہے۔پولیس نے مزید تفتیش کی تو پولیس کو یوسف موٹا کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی مل گئیں۔پولیس حکام کے مطابق یوسف موٹا جس پستول سے واردات کرتا ہے اسی کے ساتھ ویڈیوز بناتا ہے، ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں گروہ بنا کر وارداتیں کیں، اور واردات کے بعد وہ اندرون سندھ فرار ہو جاتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یوسف موٹا کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 15 زخمی ڈاکوئوں سمیت 25 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے ہیں، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 771 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اہل کاروں اور ملزمان کے درمیان گزشتہ ہفتے 17 مقابلے ہوئے، جن میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے، منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 153 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…