اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پشاورکے تاریخی ایڈورڈز کالج میں عمران خان کا طلبہ سے خطاب تنازع کا سبب بن گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور کے تاریخی ایڈورڈز کالج میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی تقریر تنازع کا سبب بن گئی جسے بہت سے لوگوں نے ایک تعلیمی ادارے میں سیاسی مخالفین کے خلاف توہین آمیز گفتگو قرار دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈورڈز کالج پشاور کے سابق طلبہ، فیکلٹی اراکین اور طلبہ کے والدین نے عمران خان کی جانب سے خطاب کے دوران

سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیے گئے نازیبا ریمارکس پر اظہار برہمی کیا ہے۔توقع کی جارہی تھی کہ عمران خان طلبہ سے لیڈر شپ کے موضوع پر گفتگو کریں گے تاہم اس کے بجائے انہوں نے سربراہ جمیعت علامئے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا الفاظ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عمران خان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے (آج) 4 اکتوبر کوایڈورڈز کالج کا دورہ کرنے اور مختلف موضوعات پر تقریر کرنے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ رہنما اے این پی حاجی غلام احمد بلور بھی ہوں گے۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سابق انسپکٹر جنرل عبدالمجید خان مروت نے عمران خان کی جانب سے کالج کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک سابق ایڈورڈین کی حیثیت سے میری خواہش ہے کہ ڈاکٹر فل ایڈمنڈز آج حیات ہوتے اور بحیثیت پرنسپل ایڈورڈز کالج پشاور وہ اس کالج کو ایک سیاسی میدان بنانے سے انکار کرتے۔ڈاکٹر فل ایڈمنڈز کا تعلق انگلینڈ سے تھا جنہوں نے 1955 سے 1978 تک ایڈورڈز کالج پشاور کے پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دیں، وہ کالج میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے مشہور تھے۔ایڈورڈز کالج کی انتظامیہ، فیکلٹی اراکین اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ

عمران خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت کس نے دی تھی۔کالج انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے نہ تو عمران خان اور نہ ہی ایمل ولی خان کو طلبہ سے خطاب کے لیے مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور ہماری کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے، عمران خان کے طلبہ سے خطاب کا فیصلہ درحقیقت وزارت تعلیم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپنی تقریر میں نازیبا الفاظ کے استعمال سے ایڈورڈز کالج کا ماحول خراب ہوا جس کے بعد سماجی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر بحث چھڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایمل ولی خان کی کالج آمد کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، سرکاری طور پر اس حوالے سے باضابطہ طورپر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ء ایک سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ عمران خان کی تقریر کا موضوع لیڈرشپ تھا، تاہم اس دوران انہوں نے جو زبان استعمال کی وہ تعلیمی ماحول کے مطابق نہیں تھی۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر طلبہ عمران خان جیسے مقبول سیاسی رہنما کو ملک کے دیگر سیایسی رہنمائوں کے

خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتے دیکھیں گے تو وہ ملکی قیادت کے بارے میں کیا سوچیں گے۔کالج کے ایک فیکلٹی ممبر نے بتایا کہ عمران خان کی کالج آمد اور خطاب کے بارے میں اساتذہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اساتذہ کو ان کی آمد کا علم اس وقت ہوا جب کالج میں اس حوالے سے

انتظامات کیے جا رہے تھے۔ایڈورڈز کالج میں موجود ذرائع نے بتایا کہ طلبہ بھی سیاسی رہنماں کے کالج آنے سے خوش نہیں ہیں، انہوںنے کہاکہ طلبہ نے کالج انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا ہے کہ اگر سیاسی رہنماں کے دورے فوری بند نہ کیے گئے تو وہ پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…