اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

7شرائط قبول، برکینا فاسو کے خود ساختہ فوجی رہنما نے اقتدار سنبھال لیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واگاڈوگو(این این آئی) افریقی ملک برکینا فاسو کے خود ساختہ فوجی رہنما کیپٹن ابراہیم ٹرور نے معزول رہنما کی 7 شرائط قبول کرتے ہوئے اقتدار سنبھال لیا۔عرب میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے خود ساختہ فوجی رہنما کیپٹن ابراہیم ٹرور خود عبوری صدر بن گئے ہیں، سربراہ لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری ڈمیبا کا پیش کردہ مشروط استعفیٰ انھوں نے قبول کر لیا۔

برکینا فاسو کے معزول فوجی سربراہ لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری ڈمیبا نے ایک سال میں ملک کی دوسری بغاوت میں فوجی افسران کی جانب سے معزولی کے اعلان کے دو دن بعد استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔گزشتہ روز ثالثوں کے ایک بیان کے مطابق پال ہنری سانڈوگو ڈمیبا نے سنگین انسانی اور مادی نقصان سے بچنے کیلئے اپنے استعفے کی پیش کش کی۔ ملک کے بااثر مذہبی اور کمیونٹی رہنمائوں نے بحران کے حل کیلئے ڈمیبا اور نئے خود ساختہ رہنما کیپٹن ابراہیم کے درمیان ثالثی کی بات چیت کی تھی۔کیپٹن ابراہیم کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں، عوام نے روسی پرچم لہرا دیا، کیپٹن ابراہیم ٹرور نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا تھا کہ فوجی سربراہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈمیبا نے عہدہ چھوڑنے کیلئے سات شرائط رکھی تھیں، ان میں فوج میں ان کے اتحادیوں کے لیے تحفظ کی ضمانت، خود ان کے تحفظ اور حقوق کی ضمانت اور یہ یقین دہانی شامل تھی کہ اقتدار سنبھالنے والے اس معاہدے کا احترام کریں گے جو انھوں نے مغربی افریقا کے علاقائی بلاک کو 2 سال کے اندر اندر سویلین حکمرانی کی واپسی کیلئے دیا تھا۔جب ڈمیبا نے معزول رہنما کی جانب سے شرائط کو قبول کیا تو کیپٹن ابراہیم کو باضابطہ طور پر ریاست کا سربراہ نامزد کیا گیا۔ ابراہیم کی حامی فوج کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ وہ غیر متعینہ تاریخ تک برکینا فاسو کے صدر کی حلف برداری تک انچارج رہیں گے، جنھیں ملک کی فعال افواج نے نامزد کیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…