لاہور( این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز نے ریکارڈ توڑ دئیے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹونٹی میچز میں 63 ہزار سے زائد شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا، 99.40 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔۔سات ٹی ٹونٹی میچز میں ایک لاکھ 89 ہزار 595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔کراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دئیے، 97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کردی۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ نہیں دیکھا۔