ملتان (این این آئی)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کا عملہ مصروف عمل رہا، دھواں بھرنے سے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول لانج کو خالی کروا یا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پرآتشزدگی کیباعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ، پی آئی اے کا ایئربس طیارہ بھی آتشزدگی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، طیارہ انٹرنیشنل ٹرمینل پر پارک تھا اور عملے نے ہنگامی بنیادوں پر ہٹایا۔کراچی سے ملتان پرواز پی کے330 کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ۔