کراچی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مشہور پارٹی سانگ تبدیلی آئی رے کے بعد نیا نغمہ تیار کر لیا ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے پارٹی سانگ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔عمران اسماعیل کے مطابق یہ نیا پارٹی سانگ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فائنل کال ملنے پر ریلیز کیا جائے گا جس کا عنوان ہے سارے نکلو۔عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی فائنل کال کی تیاری پوری قوم کر رہی ہے، یہ نیا نغمہ ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ اس تحریک کا حصہ ہوگا۔