اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کہ مریم نواز نے عدالتی تحویل میں موجود اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔