جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال ہوئی تو ذمہ دار کوگرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلائیں گے، افغان طالبان کا بڑا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) افغان طالبان نے پاکستان کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کوپاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے، اگر ہماری سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال ہوئی تو ذمہ دار کوگرفتارکرکے غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ایسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹی ٹی پی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کو دھمکی نہیں دیں گے، افغانستان اور پاکستان سرحد پہاڑوں اور مْشکل علاقوں سے گزرتی ہے۔ طالابن ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہوں، کسی ملک کے خلاف افغانستا ن کی سرزمین استعمال کرنے پرایسے عناصر کو گرفتار کر کے سزا ملنی چاہیے، ہماری طرف سے معاملہ سنجیدگی سے زیرغور ہے، پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔طالبان ترجمان کی جانب سے یہ وارننگ اْس وقت دی ہے جب سرحد پار دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ اضافے میں درجنوں پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین حملہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب ‘‘افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں’’ نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، جس میں ایک فوجی شہید ہوا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…