بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایف بی آر پہلی سہ ماہی ٹیکس وصولی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23ء کی پہلی سہ ماہی میں 84ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرتے ہوئے بھی جولائی ستمبر 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 1609ارب روپے کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 26ارب زیادہ

1635ارب روپے کا ریونیو جمع کر کے ملکی تاریخ میں ریونیو وصولی کی نئی تاریخ رقم کی ہے جو کہ 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 62ارب روپے (35 اعشاریہ پانچ فیصد) زیادہ ٹیکس ریونیو ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبرکے مطابق اُنہوں نے یہ اعدادو شمار ایف بی آر کو رات گئے تک ملنے والے ملک بھر کے بینکوں اور فیلڈ فارمیشنوں کی رپورٹوں کی بناء پر بتائے۔ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور انکی ٹیم میں شامل امجد ٹوانہ ممبر سیلز ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز‘ انکم ٹیکس (ان لینڈ ریونیو)‘ آفاق احمد قریشی ممبر ٹیکس پالیسی‘ مکرم جاہ انصاری ممبر کسٹم آپریشنز‘ میڈم زیبا حئی ممبر لیگل کسٹم‘ اردشیر سلیم طارق ممبر ریفامز‘ میڈم ثریا بٹ ممبر کسٹم پالیسی‘ سردار علی خواجہ ممبر لیگل‘ عبدالماجد یوسفانی ممبر آئی ٹی کو انکی شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…