اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وطن واپس پہنچا، 24 گھنٹے میں ملک کے قرضے 1350ارب کم ہوگئے، اسحاق ڈار

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہاہے کہ چوبیس گھنٹے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آچکی ہے، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں، صورتحال بہتر کر نے کی پوری کوشش کریں گے،

ماضی میں اللہ نے کامیابی دی ہے،ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے،پی ٹی آئی کا احتجاج پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، کوئی بات نہیں، میں عوام سے محبت کرتا ہوں اور عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں اسحاق ڈار سے سوال کیاگیاکہ آپ کے ڈرسے ڈالر نیچے آگیا ہے کیا قوم آپ سے امید رکھے مہنگائی بھی نیچے آئے گی جس پر اسحاق ڈار نے بتایاکہ ہمارے مسائل میں روپے کی قدر مصنوعی طورپر گری ہوئی ہے وہ بہت بڑا چیلنج ہے ، آپ نے فرمایا مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، یوٹیلٹی پرائسزہمارے لئے بہت بڑے چیلنج ہیں جس کا اثر عوام پر براہ راست پڑ رہا ہے، انشاء اللہ صورتحال بہتر کر نے کی پوری کوشش کرینگے ، ماضی میں بھی کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ماضی میں بھی کامیابی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں ، ابھی ڈالر نو دس روپے نیچے آیا ہے ، اس کا مطلب ہے 1350ارب کے قوم کے قرضے کم ہوگئے ہیں ، یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے ، چوبیس گھنٹے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آچکی ہے ۔ مصنوعی طریقے سے روپیہ نیچے گرانے کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ کوئی مصنوعی نہیں ہوتا ، مسلم لیگ (ن) کا کریڈ ٹ ہے کہ پاکستان میں فکس ریٹ ہوتا تھا جب 1999ء میں وزیر خزانہ تھا تو اس وقت اس کو مارکیٹ بیسڈ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہنڈی والے پاکستان کی

کرنسی کویرغمال بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچائیں ، یہ اپنا اپنا قبلہ درست کریں ،میں ان سب کا مشکور ہوں انہوں نے پہلے ہی اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرلی ہے ، اس سے انشاء اللہ پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔اسحاق ڈار سے سوال کیاگیاکہ عمران خان کے دور میں اسٹیٹ بینک کا ایک بل پاس ہوا جس کی وجہ سے

مشکلات پیدا ہوئیں کیا اس بل کو ر یویو کر نے کی ایڈوائس دینگے جس پر وزیر خزانہ نے کہاکہ میڈیا میں پابندی کے باوجود آرٹیکل لکھتا رہا ، یو ٹیوب پر انٹرویو ز دیئے ، اچھی بات ہے حکومت نے پہلے بل کے مقابلے میں بہت تبدیلیاں کر لی ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس میں مزید چیزیں ٹھیک ہونی چاہئیں ۔دریں اثنا اسحاق ڈار (آج) بدھ کی صبح 10 بجے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت اسحاق ڈار سے عہدہ کا حلف لیں گے اور یہ تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…