واشنگٹن(این این آئی )مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھلیٹ اور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے
اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مائونٹ مناسلوکو سر کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔مہم میں شریک کوہ پیمائوں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ پھسلتے ہوئے برف میں 600میٹرکے خلا میں گرتی دکھائی دیں، جسے کریوس کہا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے۔ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔