جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا صحت، حفاظت سے متعلق عالمی لیبر آرگنائزیشن کنونشنز کی منظوری پر غور

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے طور پر عالمی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کے 2 پیشہ ورانہ کنونشنز کی توثیق کرنے پر غور کر رہا ہے جو حفاظت اور صحت کے شعبوں سے متعلق ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے سینئر عہدیدار نے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق قومی سہ فریقی ورکشاپ کو بتایا کہ محفوظ اور صحت مند ورکنگ کنڈیشن کام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور اس طرح محفوظ، صحت مند اور پیداواری ماحول پیدا کرنا پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اہم ایجنڈے کے طور پر تیزی سے اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ورکشاپ میں آئی ایل او کے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے کنونشن نمبر 155 اور صحت و تحفظ کے کنونشن نمبر 187 کے پروموشنل فریم ورک پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی حکومت، کارکنوں اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق صوبائی اور قومی پالیسیوں کا جائزہ لیا اور گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں منعقدہ پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق قومی سہ فریقی ورکشاپ میں آئی ایل او کنونشنز پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے دیہی ترقی اور معاشی تعاون کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن لینگریل نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز میں عالمی لیبر اور ماحولیاتی معیارات کے اطلاق کا مقصد پاکستان میں عالمی لیبر اور ماحولیاتی معیارات کا احترام اور ان کی تعمیل کیلئے موجودہ اور نئی قانون سازی کو نافذ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی سرگرمیاں جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت ترجیحی یورپی مارکیٹ تک رسائی کے لیے لازمی معیارات کی تعمیل میں پاکستان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

محفوظ اور صحت مند کام کرنے والے ماحول سے متعلق عالمی لیبر اسٹینڈرڈز، پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق کنونشن نمبر 155 اور پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے کنونشن کے پروموشنل فریم ورک نمبر 187 کو 110ویں عالمی لیبر کانفرنس میں آئی ایل او کے بنیادی اصولوں اور کام کے

حقوق میں شامل کیا گیا۔کنونشن نمبر 155 مربوط قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پالیسی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومتوں اور کاروباری اداروں کے اندر اقدامات تجویز کرتا ہے۔کنونشن نمبر 187 کا مقصد حکومت

، کارکنوں اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تنظیموں کے درمیان بات چیت کے ذریعے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق مربوط قومی پالیسیاں بنانے، ان پر عمل درآمد کرنے، حفاظتی اقدامات اور صحت مند کلچر کو فروغ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…