اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

خفیہ نگرانی کے امریکی پروگرام کا بھانڈا پھوڑنے والے شخص کو روسی شہریت مل گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی )روس نے لوگوں کی نگرانی کرنے کے خفیہ امریکی پروگرام پرزم کی تفصیلات منظر عام پر لانے والے اور امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایڈورڈ سنوڈن کو شہریت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامیپر دستخط کیے جس کے بعد 39 سالہ ایڈورڈ سنوڈن روسی شہری بن گئے، وہ 2013 سے روس میں امریکا حوالگی سے بچنے کے لیے ماسکو میں عارضی رہائش پذیر تھے۔خیال رہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے دنیا میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے نظام کی نگرانی کے پروگرام سے متعلق راز افشا کرنے بعد ایڈورڈ سنوڈن امریکا سے فرار ہو کر روس پہنچ گئے تھے۔روسی شہریت ملنے کے بعد تاحال ایڈورڈ سنوڈن نے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن شہریت کے لیے اپنی درخواست دینے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ والدین سے برسوں کی علیحدگی کے بعد میں اور میری اہلیہ اپنے بیٹے سے الگ ہونے کی خواہش نہیں رکھتے، وبائی امراض اور بند سرحدوں کے اس دور میں ہم دوہری امریکی-روسی شہریت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…