اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکا کا پاکستان میں غذائی تحفظ کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے مزید ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماضی کی طرح پاکستان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔انٹونی بلنکن نے یہ بات واشنگٹن میں گزشتہ روز

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انٹونی بلنکن نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوستوں نے چین کے حوالے سے بھی بات کی ہے اور دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا تنقیدی جائزہ لیا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ثابت ہوں گے۔بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہماری ملاقات اس وقت ہورہی ہے جب پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، پاکستان کے لیے انتہائی مشکل لمحہ ہے، سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹے تو طویل البنیاد اثرات مرتب ہوں گے، ہم دو طرفہ تعلقات کی تعمیر نو کے لیے منتظر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا نے باہمی خطرات اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کیا اور افغانستان کے بارے میں مشترکہ اہداف حاصل کیے ہیں۔سیکرٹری انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا گہرا رشتہ ہے جو تمام چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…