اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آشا بھوسلے کیساتھ تلخ تعلقات کیسے ٹھیک ہوئے؟ عاطف اسلم نے خاموشی توڑ ڈالی

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے ساتھ اپنے تلخ تعلقات کو ٹھیک کرنے سے متعلق خاموشی توڑ ڈالی۔عاطف اسلم اور آشا بھوسلے ایک ساتھ بھارتی ریئلٹی شو کا حصہ رہے اور اسکرین پر

اکثر دونوں میں اختلافات سامنے آئے۔ گلوکار کے مطابق وہ اختلافات اسکرپٹ کا حصہ نہیں بلکہ حقیقی تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم نے بتایاکہ شو شروع کرنے سے قبل میرا آشا بھوسلے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ ہمارے تعلقات کافی عرصے تک خراب رہے، لوگوں نے اسکرین پر جو اختلافات ہم دونوں کے درمیان دیکھے وہ حقیقت میں تھے۔عاطف اسلم نے بتایاکبھی کبھی لڑائی کی وجہ سے ہمیں شو کی ریکارڈنگ چار سے پانچ گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑتی تھی، پھر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی درخواست پر ہم شو دوبارہ شروع کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آشا بھوسلے کی بیٹی بڑی فین تھی،ایک دن گلوکارہ نے مجھے فون کال کی اور بتایا کہ میری بیٹی مجھ سے پوچھتی ہے کہ میں اس کے پسندیدہ گلوکار سے لڑائی کیوں کرتی ہوں؟ وہ کہتی ہے کہ جب میں عاطف اسلم کو پسند کر سکتی ہوں تو آپ کیوں نہیں؟۔گلوکارہ کی بیٹی کے اس بیان نے مجھے سب کچھ بھول جانے پر مجبور کیا اور ہم واپس خوشگوار ماضی میں چلے گئے، یہ آشا بھوسلے کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی مجھے پسند کرتی ہے، ان کی اس ایمانداری نے میرا دل جیت لیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…