لاہور( این این آئی) تحریک انصاف تاجر ونگ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے تین اونٹ صدقہ کئے گئے ۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ترجمان اشتیاق ملک کے مطابق الحمرا ہال میںمنعقدہ تاجر کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچنے پر عمران خان نے تاجر ونگ کے عہدیداروں کی جانب سے صدقہ کرنے کیلئے لائے گئے تین اونٹوں کو ہاتھ لگایا جس کے انہیں وہیں ذبح کیا گیا ۔ تینوں اونٹوں کا گوشت غرباء اور مساکین میں تقسیم کر دیا گیا ۔اس موقع پر عمران خان کی صحت ، سلامتی ، انکی جدوجہد کامیابی اور درازی عمر کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔