لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان غلطی سے علما ء مشائخ کانفرنس میں پہنچ گئے۔عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بعد ایوان وزیراعلی جانا تھا، پی ٹی آئی انتظامیہ کے ابہام کے باعث عمران خان کو علماء و مشائخ کانفرنس میں پہنچادیا گیا۔عمران خان علما و مشائخ کانفرنس میں داخل ہوکر واپس نکل آئے۔شیڈول کے مطابق عمران خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنا تھی۔