راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائیگا، آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈارڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے،
ملک کی وزارتوں کا فیصلہ27کلومیٹرکی حکومت نے کرنا ملک کی بدنصیبی ہے۔ایک ٹوئٹ اور نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15نومبر سے پہلے ہو جائے گا، ان کو معلوم ہے کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا ہوا مفرور پانچ سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی وزارتوں کا فیصلہ 27کلومیٹرکی حکومت نے کرنا ملک کی بدنصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12گھنٹوں میں 3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری نے بتایا ہے کہ گھنٹوں کی آڈیو لیک ہیں، یہ شرمندہ نہیں ہیں ،یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈے ہے۔ انہوں نے مال بنانا ہے باہر لے جانا ہے اور لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پہلے یہ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل ہماری جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ، اپنے داماد کیلئے کہتے ہیں انڈیا سے مشینری آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میراخیال ہے کہ جب سارے اکٹھے ہوجائیں گے تو ٹوکرا رکھ دیاجائیگا، یہ کچرا کنڈی کی سیاست ملک کو لے ڈوبی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔