عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

24  ستمبر‬‮  2022

نیویارک(این این آئی )روس یوکرین جنگ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کردیا جبکہ یورپ میں بھی معاشی بحران کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی 9 ماہ کی کم

ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے یوکرین کے زیرقبضہ علاقوں میں رضا کار بھیجنے اور ریفرنڈم کے اعلان پر یورپ میں معاشی بحران کا خوف بڑھ گیا، جرمن، برطانوی اور دیگر یورپی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئیں، ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پانڈ کی قدر میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔یورپ میں معاشی بحران کے خدشے اور امریکا میں شرح سود بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 6فیصد سستا ہو کر 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ساڑھے 4 فیصد کم ہو کر 86 ڈالر ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں بھی4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…