جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ: پاک بھارت میچ کے باعث ہندو مسلم کشیدگی لیسٹر سے برمنگھم تک پہنچ گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندو مسلم کشیدگی لیسٹر سے برمنگھم تک پہنچ گئی

لندن (این این آئی)برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شروع ہونے والی ہندو مسلم کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں پاکستانی برٹش اور انڈین برٹش آمنے سامنے آگئے تھے، جس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بازی کی گئی۔اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی لیکن جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…