اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ کے باعث ہندو مسلم کشیدگی برطانیہ بھر میں پھیلنا شروع ہوگئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران شروع ہونے والی ہندو مسلم کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماؤں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں پاکستانی برٹش اور انڈین برٹش آمنے سامنے آگئے تھے، جس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ’نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بازی‘ کی گئی۔اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی لیکن جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…