جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شہزادی شارلیٹ کی معصومیت نے مداحوں کے دل جیت لیے

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پرنس ولیم اور کیتھرین مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلٹ ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران اپنے بھائی کو سمجھانے کےمعصومیت بھرےانداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ننھی شہزادی کی معصومانہ انداز میں اپنے بھائی شہزادہ جارج کو نصیحت کر رہی ہے کہ

جب پردادی کا تابوت یہاں سے گزرے تو ادب کیساتھ اپنے سر کو جھکا لینا ۔ خیال رہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں گزشتہ روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں جہاں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا وہیں ان کے پالتو جانور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو اپنے پالتو جانوروں سے بہت پیار تھا وہ جب بھی کسی ملک کے دورے پر جاتیں تو اپنے کورگی نسل کے پالتو کتوں کو اپنے ساتھ لے جانا نہ بھولتیں۔گزشتہ روز ان کے جنازے میں دنیا بھر کے سربراہان، شاہی خاندان کے افراد اور برطانوی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ان کے پالتو جانوروں جن میں کورگی اور ڈورگی نسل کے کل چار کتے اور پونی نسل کے گھوڑے (وہ گھوڑے جن کا قد چھوٹا ہوتا ہے) شامل ہیں، نے بھی ملکہ کے جنازے میں شرکت کر کے اپنی ملکہ کو دکھی دل سے آخری بار رخصت کیا۔کورگی، ڈورگی اور پونی نے ونڈسر کیسل کے باہر سے جنازے کے جلوس کا مشاہدہ کیا اور ملکہ کو آخری بار الودع کہا تو ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔واضح رہے کہ کورگی نسل کے کتے ان کے بیٹے یعنی شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ نے ملکہ کو تحفے میں دیئے تھے۔ملکہ کی وفات کے بعد ان کا خیال شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ ہی رکھیں گے۔دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں غیر متوقع بن بلائے ،

مہمان کی آمد نے سب کو حیران کر دیا‎۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں ،شاہی خاندان وہا ں پر موجود ہے ، رسومات کی ادائیگی کے دوران ملکہ کے تابوت پر رکھے پھولوں کے درمیان پڑے ہاتھ سے لکھے گئے

خط پر ایک مکڑی چل رہی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکڑی جس خط پر چل رہی ہے وہ ان کے بیٹے اوربرطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے لکھا تھا ۔ دوسری جانب برطانیہ میں ماضی قریب کی ایسی بڑی تقریبات میں 1997 میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات، 2012 کے لندن اولمپکس کی

تقریب اور شاہی افراد کی شادی کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔برطانیہ کی فلم ایسوسی ایشن جمعرات کے روز اعلان کر چکی کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات دکھانے والے سینما گھروں میں لوگوں کا داخلہ فری ہو گا۔

اس ہفتہ کیدوران ملکہ الزبتھ دوم کا جسد خاکی ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا اور لاکھوں افراد قطاروں میں لگ کر ملکہ کا دیدار کر رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…