اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں غیر متوقع بن بلائے مہمان کی آمد نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں، رسومات کی ادائیگی کے دوران ملکہ کے تابوت پر رکھے پھولوں کے درمیان پڑے ہاتھ سے لکھے گئےخط پر ایک مکڑی چل رہی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکڑی جس خط پر چل رہی ہے وہ ان کے بیٹے اوربرطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے لکھا تھا ۔
The most famous spider in the world right now. #queensfuneral #QueenElizabethIIMemorial pic.twitter.com/G2sG9VDLjL
— Laura (@deplaurablenull) September 19, 2022