جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں جن پر عمل یکم اکتوبر سے لاگو  ہوگا۔ان نئی پابندیوں کے تحت آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب بیٹر کے کیچ آٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی ہی اسٹرائیکر اینڈ پرآئیگا اس بات سے قطع نظر کہ بیٹرز کیچ آئوٹ ہونے سے قبل کراس کرچکے تھے۔ پلیئنگ کنڈیشنز میں کی جانے والی ایک اور پابندی کے تحت آنے والے بیٹرکو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔مزید بر آں کسی بھی غیر منصفانہ اور دانستہ حرکت کے دوران اب امپائر بولرکی بولنگ کے دوران ڈیڈ بال کے علاوہ 5 رنز بیٹنگ سائیڈ کو پینلٹی کے طور پر دے سکتا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، کیوی ٹیم پہلے دسمبر میں اور پھر اگلے سال اپریل میں پاکستان آئے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ہے اور وہ ایک بار نہیں بلکہ دو بار پاکستان آئے گی۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے دسمبر 2022 میں پاکستان آئے گی۔ پہلے وہ دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ، ایک ٹیسٹ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا جبکہ ون ڈے میچز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے مرحلے میں اپریل 2023 میں پاکستان کا دورہ کرے گی

اس دوران کیوی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق تاریخوں کا اعلان پی سی بی اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگلینڈ کی ٹیم نومبر دسمبر میں تین ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے فوری بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…