کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے بڑھے ہوئے وزن اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی کہانی سنائی ہے۔ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سخت ورزشیں کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ایان علی کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ بیماری کارڈیو مایوپیتھی (دل کے پٹھوں کا سخت ہو جانا اور دل کو خون کو پمپ کرنے میں دشواری پیش آنا)اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (ذہنی بیماری)کی تشخیص کے بعد میرا وزن کم کرنے کا سفر، میرا وزن کس طرح 60کلو سے 100کلو تک بڑھ گیا تھا اور بعد ازاں میں نے اپنا وزن واپس 58کلو تک واپس کم کر لیا، مجھے یقین ہے کہ میرے وزن کم کرنے کا یہ سفر آپ سب کیلئے بھی حوصلہ افزا ہوگا۔