واشنگٹن(این این آئی)امریکانے 3.5 بلین ڈالر افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے3.5 بلین ڈالر، طالبان تک رسائی کے بغیر افغان فنڈ کے ذریعے افغان معیشت کی بحالی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ 3.5 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے اہداف کو پورا کرے گا اور افغان معیشت کو زیادہ سے زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔سیاسی مداخلت ک یخاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک میں منتقل نہیں کی جائے گی۔