ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شہزادہ فلپ کوبھی ابھی تک دفن نہ کیے جانے کا انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اب تک ان کی تدفین نہیں کی گئی ہے۔ایک سینئر شاہی سوانح نگار انجیلا لیون جوکہ اکثر شاہی خاندان کے بارے میں ٹی وی پر تبصرہ کرتے نظر آتی ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔شاہی مبصر کی جانب سے جس ٹوئٹ

کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، یہ شہزادہ ولیم کے پیروڈی اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھاہے کہ پرنس فلپ کو ابھی دفن نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنے تابوت میں ابھی ملکہ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکہ سے ایک معاہدہ کیا تھا کہ دونوں میں سے جو بھی پہلے انتقال کرجائے گا وہ اس وقت تک انتظار کرے گا جب تک کہ دوسرے کا تابوت بھی ساتھ دفن ہونے کے لیے تیار نہ ہو۔ شاہی مبصر کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر صارفین حیران بھی ہیں اور کافی دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ پیر 19 ستمبر کو کو ملکہ الزبتھ دوئم کی تجہیز وتکفین کے موقع پر برطانوی حکومت کی دعوت پر دنیا بھر سے 500 سے زیادہ نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔میڈیارپورٹس برطانیہ نے تین ملکوں کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ ان تین ملکوں میں روس، بیلاروس اور میانمار شامل ہیں۔ ایران کو لندن میں سفیر کی سطح تک نمائندگی کا کہا گیا ہے۔جن عالمی رہنماں نے آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ان میں امریکی صدر جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل بائیڈن، اطالوی صدر سرجیو ماٹا ریلا، جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر، برازیل کے صدر جیر بولسونارو، سپین کے بادشاہ فلپ ششم، ان کی بیوی لیٹیزیا اور دیگر بہت کی شخصیات شامل ہیں۔

میڈیا میں ماسکو کو دعوت نہ دینے کی گردش کرتی خبروں پر لندن میں روسی سفارت خانہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یاد رہے 9 ستمبر جمعہ کو روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پوتین کی ذاتی موجودگی کا سوال غیر متعلقہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…