انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے جنگ زدہ یوکرین میں روس کے زیر قبضہ نیوکلیئر پاور اسٹیشن پر تعطل میں ثالثی کی پیشکش کی ہے،
میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ ترکیہ جوہری پاور پلانٹ سے متعلق مذاکرات اور بات چیت میں اسی طرح سے سہولت کاری کر سکتا ہے
جیسا کہ اس نے اناج سے متعلق معاہدے میں کی تھی۔ایوان صدر نے مزید بتایا کہ رجب طیب اردوان ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی فونک رابطے کے
دوران اس سلسلے میں 15 سے 16 ستمبر کے درمیان سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مزید بات کرنے پر اتفاق کیا
۔تاہم، ایوان صدر کی جانب سے جاری اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ رجب طیب اردوان کی یوکرین کے
صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے رابطے میں ثالثی کی پیشکش سے متعلق کیا بات چیت ہوئی۔