چکوال(این این آئی) محلہ فاروقی تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں سسر نے اپنی بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اکرم علی ولد اللہ یار نے تھانہ سٹی چکوال پولیس کو بتایا کہ سائل ٹھٹھہ کانجواں چنیوٹ کا رہائشی ہے اور ان دنوں مدت آباد راجہ شیر اعظم کے گھر ملازمت کرتا ہے،(ن ب) عمر16سال دختر محمد اسلم میری بھتیجی ہے جس کی شادی مبشر علی ولد شہباز علی سے ہوئی تھی
جس نے عدالت سے خلع لے لی اور عدالت میں مبشر علی اور اس کے والد شہباز علی خلاف تنگ و پریشان کرنے کی بھی درخواست دی۔ میں دو ماہ کی چھٹی کاٹ کر واپس آیا تو (ن ب) سے حالات واقعات پوچھے تو اس نے بتایا کہ شہباز علی جو کہ اس کا سسرہے نے تھانہ چنیوٹ سے چکوال آتے ہوئے راستے میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور آخری دفعہ جب میں چکوال محلہ فاروقی جہلم روڈ گھر ازاں مالک شیر بلال ولد راجہ شیر اعظم میں اکیلی تھی تقریباً دو بجے بہانے سے ادھر آگیا پستول نکال لیا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اس سے قبل بھی وہ متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے اس نے رشتہ کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا اور مجھے تھپڑ مارے اور ویڈیو بھی بنا لی۔اے ایس آئی سید محسن رضا نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب چکوال سبزی منڈی کے قریب کنسٹریشن کمپنی کے سپروائزر کو دو مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔راشد محمود انور ولد جمشید نے تھانہ سٹی کو بتایا کہ میں مٹھاٹوانہ خواشاب کا رہائشی ہوں نیفکون کنسٹرکشن کمپنی میں بطور سپروائزر کام کرتا ہوں ،ہماری کمپنی سبزی منڈی کے پاس دانش سکول کی بلڈنگ تعمیر کررہی ہے۔ میں اور سدا حسین مزدور کمرے کے اندر سوئے ہوئے تھے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا کمپنی کے پیسے اور کھاتا میرے پاس ہی ہوتا ہے رات تقریباً تین بجے میرے کمرے کے اندر دو آدمی داخل ہوئے
دونوں افراد میں سے ایک مسلح پسٹل جبکہ دوسرا مسلح ڈنڈا تھا جنہیں سامنے آنے پر پہنچان سکتا ہوں۔ ڈنڈا بردار شخص نے مجھ پر ڈنڈے کے وار کیے جس سے میں زخمی ہوا اور گن پوائنٹ پر مجھ سے تقریباً1لاکھ95ہزار روپے ، شناختی کارڈ،
اے ٹی ایم کارڈ ، کمپنی کا ایک خالی چیک اور موبائل فون2عدد لے گئے جاتے ہوئے کمرے کے باہر سے کنڈی لگا گئے، ہمارے شور شرابے سے دوسرے مزدوروں نے دروازہ کھولا ، ہمارے پڑتال کرنے پر ایک موبائل فون باہر سے مل گیا۔سب انسپکٹر علی یوسف نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔