ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

شیشے کی بوتل پر سائیکل متوازن کرنے والا حیرت انگیز چینی ماہر

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی ماہر، وینگ ییکن بظاہر بے جوڑ اشیا کو ایک دوسرے پر رکھ کر متوازن کرنے کی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ شیشے کی بوتل پر سلائی مشین دھرتے ہیں تو کبھی گرے بغیر کرسی کی دوٹانگوں پرتوازن رکھتے ہیں۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ کئی مواقع پر انہوں نے زمینی ثقل کو بے اثر کردیا ہے لیکن ایسا نہیں کیونکہ وہ خاص مقامات پر اشیا کو رکھتے ہیں

اور اس میں بے حد صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وینگ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور انہوں نے سافٹ ڈرنک بوتل پر سلائی مشین کھڑی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس کے علاوہ باریک سلاخوں پر گیس کے بڑے سلینڈر بھی موازن کرچکے ہیں۔ تاہم لوگوں نے ان کی مہارت کا اعتراف کیا ہے اور اپنی حیرانی بھی بیان کی ہے۔2017 میں انہوں نے بطورِ مشغلہ یہ فن اپنایا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ۔ اب یہ حال ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے اور ٹک ٹاک پر فالوورز دسیوں لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن وہ اس شوق کی خاطر درجنوں بوتلیں اور سامان توڑچکے ہیں۔ بعض اوقات پورا نظام آخری مرحلے میں دھڑام سے نیچے آگرتا ہے۔متوازن زندگی ایک بہت بڑا آرٹ ہے، کبھی یہ کام مضحکہ خیز ہوجاتا ہے تو کبھی بہت مشکل اور سنجیدہ عمل ہوجاتا ہے، میں بار بار کوشش کرتا ہوں ، سیکھتا ہوں اور پوری دنیا اسے پسند کرتی ہے، وینگ نے کہا۔تاہم چین کے علاوہ پوری دنیا ان کی ویڈیو دیکھتی اور پسند کرتی ہے۔وینگ نے کہا کہ اگر کوئی اس کام کو سیکھنا چاہتا ہے تو پہلے چائے کا کپ متوازن کرنے سے اپنی مشق کا آغاز کرے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…