جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد ،پاک فوج نے وضاحتی بیان جاری کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دئیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار چار سو ستاسی راشن کے پیکٹ متاثرین میں تقسیم، متاثرہ علاقوں میں پچاس کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل بھی دن بھر جاری رہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 5487 راشن پیک اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کردیئے گئے جبکہ اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ۔

آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت قائم کوآرڈینیشن سنٹر ریسکیو اور ریلیف کوششوں کو مربوط بنا رہا ہے امدادی اشیاء کی وصولی اور تقسیم کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ملک بھر میں آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ملک بھر میں ہلکی سے معتدل پسند موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں ،مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہیچشمہ، گڈو اور کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب، تربیلا اور کالاباغ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اوردریائے کابل نوشہرہ میں بہت اونچے اور ورسک کے مقام پر درجے کا سیلاب ہے ۔

دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر اونچے درجے اور اماندرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں، بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسیٰ خیل متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

سندھ کے متاثرہ اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، خیرپور، بدین، دادو، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور لاڑکانہ شامل ہیں خیبر پختونخواہ کے متاثرہ اضلاع میں ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں گلگت، ہنزہ اور غذر شامل ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاک فوج کے 7522 جوان 50 کشتیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…