اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

لمپی اسکن وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کو 3 کروڑ ڈالر قرض ملنے کا امکان

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 کروڑ ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے تاکہ چند ماہ قبل موشیوں پر حملہ آور ہونے والی لمپی اسکن کی بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کیا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ بینک نے حکومت کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کے قرض کے لیے

غیر تقسیم شدہ فنڈز استعمال کرنے کی درخواست پر اتفاق کیا جو ٹڈی دل کے کنٹرول کے منصوبے کے لیے منظور کیا گیا تھا۔ٹڈی دل پر قابو میں پا لیا جا چکا ہے اور مستقبل قریب میں ایسا کوئی خطرہ نہیں اس لیے حکومت نے عالمی بینک سے درخواست کی کہ وہ یہ فنڈز لمپی اسکن کی بیماری کیکنٹرول پروگرام کے لیے استعمال کرے۔عہدیدار کے مطابق اس حوالے سے عالمی بینک کے ساتھ بات چیت پیشگی مراحل میں ہے اور اس پراجیکٹ کی ایک باضابطہ دستاویز جلد ہی ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کی جائے گی جس میں مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی اسکن کی بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے لائیو اسٹاک میں لمپی اسکن کی بیماری کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ایک سمری بھیجی ہے۔وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے وزارت خزانہ سے ویکسین کی خریداری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 70 کروڑ روپے کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں لمپی اسکن کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے بعد خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم متاثرہ جانوروں کی صحتیابی کی شرح بھی کافی حوصلہ افزا ہے۔پاکستان میں کْل 4 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار 921 مویشی ہیں جس میں سے ایک لاکھ 52 ہزار 270 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایک لاکھ 18 ہزار 765 جانور اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 4 ہزار 81 مویشی لمپی اسکن کی بیماری سے مر چکے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 کروڑ 86 لاکھ 659 مویشیوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، اموات کی شرح 0.0098 فیصد اور بیماری کی شرح 0.366 فیصد ہے۔سندھ میں 53 ہزار 668، خیبرپختونخوا میں 46 ہزار 343، پنجاب میں 23 ہزار 683، بلوچستان میں 22 ہزار 225 اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار 351 کیسز سامنے آئے۔

گلگت بلتستان میں لمپی اسکن کے پھیلائوکا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے پاکستان میں مویشیوں پر لمپی اسکن کی وبا کے حملے سے خبردار کیا تھا جس کا آغاز افریقا سے ہوا اور مغربی ایشیا اور جنوب مغربی یورپ کے جانوروں پر اثراانداز ہوا، یہ مرض صرف گائے اور بھینسوں کو متاثر کرتا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے ایک بیان میں کہا کہ لمپی اسکن وبا کے صحت عامہ پر کوئی مضمر اثرات نہیں ہیں کیونکہ مویشیوں میں بیماری کا سبب بننے والا یہ وائرس انسانوں پر اثر انداز نہیں ہوتا،متاثرہ مویشیوں کا ابلا ہوا دودھ اور اچھی طرح پکا ہوا گوشت بھی انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا کہ اینمل ہسبینڈری کمشنر نے پہلے ہی صوبوں کو اس حوالے سے ہدایات کے لیے خطوط جاری کر دیے ہیں جن میں کسانوں اور مویشیوں سے متعلق پیشہ ور افراد کی آگاہی کے لیے معلومات شامل ہیں، حکومت کی جانب سے ملک میں لمپی اسکن کی بیماری کے موثر کنٹرول کے لیے ویکسین کی درآمد کی اجازت دی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…