بغاوت مقدمہ کی تفتیشی ٹیم کا شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف بغاوت مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے
شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے خصوصی میٹنگ
میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کے طبی معائنے،
رپورٹس کے حوالے سے بھی مختلف زاویوں کا جائزہ لیا گیا ،پولیس نے لیگل ٹیم کو تیاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔
ٹیم نے پراسیکیوشن کو بھرپور انداز میں ریمانڈ میں توسیع لینے کے لئے تیاری کی ہدایت کی ۔
علاوہ ازیں پراسیکوشن ٹیم نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے ملاقات کی ،ہائیکورٹ میں کیس سماعت سے قبل پراسیکیوشن ٹیم آئی جی کو بریفنگ دی ۔
ایس ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے آئی جی کو شہباز گل کی صحت کے متعلق بھی آگاہ کیا۔