پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے سعودی لڑکی سے منگنی کر لی، جوڑے کی خوبصورت تصاویر وائرل ہو گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی)اردن کے شاہی دیوان نے عہد الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلھن کے اہل خانہ کی

موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ رانیا نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس منگنی کا اعلان کیا اور اس پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے سب سے بڑے شہزادہ حسین اور ان کی خوب صورت منگیتر رجوہ آل سیف کو مبارک باد۔منگنی کی تقریب دلھن کے والد کے گھر منعقد ہوئی ہے۔اس میں اردن کے شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن الحسن اور آل سیف خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی ہے۔رجوہ آل سیف28 اپریل 1994 کو الریاض میں خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف اور عزہ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ فیصل، نایف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔بتایا گیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں ثانوی تعلیم حاصل کی اور نیویارک کی سیراکیوز یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…