اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا
جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر کئی وزراء نے احتجاج کیا ، وزرا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے وزیر صحت کو چالیس سے زاید ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے ، حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم عوامی لوگ ہیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔