اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ایم پی اے احسن بریار کی لاہور میں سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ایم پی اے احسن بریار کے والد کی لاہور میں سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کیخلاف طلبہ اور اساتذہ کا مظاہرہ ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قربان اینڈ ثریا ایجوکیشن ٹرسٹ کے طلبا و طالبات اور استاتذہ نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے والٹن روڈ کو بلا ک کیا گیا ، احتجاج مظاہرے میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار کی طرف سے والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان سکول پر قبضے کے مبینہ کوشش کے خلاف قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ہزاروں کی تعداد میں طلباوطالبات اور اساتذہ نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں طلباوطالبات کے والدین نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے لئے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے۔انہوں نے والٹن روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیرہ اگست کو سلیم بریار نے قربان ایجوکیشن ٹرسٹ پر قبضہ کی کوشش کی ہے ۔ خیال رہے کہ اس ادارے میں تقریباً چھ ہزار طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ تین سو کے قریب استاتذہ بھی پڑھاتے ہیں َ ۔ طلباوطالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے احسن بریار کے والد نے جعلی کاغذات بنوا کرقبضہ کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ کی چیئرپرسن کا کہناتھا کہ گزشتہ 32سال سے چل رہا ہے،انہوں نے کہاکہ بریارگروپ آف کمپنی کے غنڈوں نے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں غنڈہ گردعناصر سے بچایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…