اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اگر دو عالمی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان ان کے درمیان سفارتی کردار ادا کرے تو امریکا اور چین کے درمیان اختلافات دور کرنے میں مدد کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے روایتی طور پر چین اور امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہیں، اگر چین اور امریکا چاہیں تو پاکستان ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں خوش ہو گا جیسا کہ ہم نے ماضی میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کے بجائے تعاون پر یقین رکھتا ہے، عالمی تعلقات کا یہ بنیادی محرک ہونا چاہیے۔