اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکا سے آزادی کا نعرہ لگوانے والے عمران خان نے پاکستانی کرنسی کی بجائےاکائونٹ میں 3 لاکھ ڈالر رکھے ہوئے ہیں ،نجی ٹی وی چینلز کا دعویٰ

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی چینلز نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے آزادی کا نعرہ لگوانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کرنسی کی بجائے اپنے اکائونٹ میں 3لاکھ ڈالر رکھے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جس کے مطابق انہوں ں 30 کروڑ کے اثاثے اور بشریٰ بی بی کے نام 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی سامنے آگئی جس کے ساتھ ہی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں،کاغذات میں عمران خان نے 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، عمران خان نے زوجہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلیئر کی ہے۔عمران خان نے زوجہ کے نام پر تین کنال پر بنا ہوا بنی گالا کا گھر، وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈیکلئیر کی، زمان پارک گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے۔2020ء میں بنی گالا میں اضافی تعمیرات پر 39 لاکھ 54 ہزار اناسی روپے لگائے۔کاغذات کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے 14 لاکھ روپے کرایہ وصول ہورہا ہے، ان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت دو لاکھ ہے۔ان کے اور ان کی زوجہ کے پاس کوئی زیور نہیں ہے، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398 روپے ہیں، انہوں نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں، عمران خان کے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 23 ہزار 587 ڈالرز موجود ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے ،ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالکمیں قائم کمپنیوں میں کچھ بند،کچھ اب بھی فعال ہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔خیال رہے کہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…