لاہور (آن لائن) ملک بھر میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیوٹا موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 3 لاکھ سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔ اسی طرح دیگر موٹر ساز کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جبکہ کمی کے حوالے سے جیل روڈ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں جتنا اضافہ کیا اس کا 40 فیصد گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ جو عوام کے ساتھ سراسر نہ انصافی ہے۔