اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے محض حکومت وقت سے وفاداری دکھانے کے لیے پرچہ کاٹا، مقدمہ محض حکومت کے سیاسی ایجنڈے کی تسکین کیلئے درج کیا گیا۔شہباز گل نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت میرے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دے اور اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرے،پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔