ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں ہلاکتوں کی تعداد 196 ہوگئی

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 196 ، زخمیوں کی تعداد 81 ہوگئی۔ صوبے میں ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ، 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ سے ایک جبکہ موسیٰ خیل سے 7 اموات کی تصدیق ہونے کے بعدصوبے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے۔ڈیرہ بگٹی میں 3 افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل ، 15 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں ، کوہلو میں 10 مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی 5 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 767ہوگئی ہے۔ان میں سے 5 ہزار 107مکمل ، 14ہزار 660جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ 7ہزار 377 مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ 690 کلو میٹر روڈ اور 18پل تباہ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…