ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مکیش امبانی کو دھمکی آمیز کالز

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)کے مالک مکیش امبانی کو دھمکی آمیز کالز کرنے کے شک میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتکار مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو تین دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں،

یہ کالز ریلائنس فانڈیشن کے اسپتال کے نمبر پر صبح ساڑھے 10 بجے کی گئیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے اب اِن کالز کو ٹریس کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی عمر 50 سال کے قریب ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ممبئی پولیس نے بتایا کہ ریلائنس فائونڈیشن نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو دھمکی آمیز کالز سے متعلق شکایت درج کروائی تھی، اسپتال میں تین سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں جن پر تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ممبئی پولیس کی جانب سے ریلائنس انڈسٹریز کے عہدیداروں اور اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر سے بھی پولیس اسٹیشن میں اپنے بیانات درج کرانے کو کہا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…