جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان کے اثاثے منجمد کیے جانے سے اس کی معاشی مشکلات میں اضافہ ، امریکہ سے اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کا بل (آن لائن)افغان طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے بیرونِ ملک موجود اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے جس کے نتیجے میں افغانستان میں زرمبادلہ کی کمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور غربت

میں اضافہ ہوا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 71 بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہرین نے امریکی حکومت کے نام ایک مشترکہ خط بھیجا ہے، جس میں افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی خط میں شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں معاشی تباہی اور انسانوں کی بد حالی و تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی پالیسی نے ان آفات کو بڑھانے کے لیے آگ میں ایندھن ڈالنے والیکا کردار ادا کیا ہے۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد، امریکہ نے فوری طور پر افغانستان کے مرکزی بینک کے 7 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے منجمد کر دییاور 2 بلین ڈالر سے زائدکے اثاثے برطانیہ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ میں ہیں۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہوگئیں اور غیر ملکی امداد میں تیزی سے کٹوتی کی گئی، جس سے افغان معیشت تباہی کا شکار ہوگئی، نصف سے زائد افغان آبادی کو خوراک کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑااور 30 لاکھ بچے غذائی کمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔افغان میڈیا نے سنٹرل بینک آف افغانستان کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر یہ اثاثے افغانستان کو واپس کر دیے جائیں تو افغانستان کا مرکزی بینک ان رقوم کو معیشت کی بحالی اور مالیاتی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…