باپ نے ایک لاکھ روپے دیکربیٹی کو قتل کروا دیا

8  اگست‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں باپ نے اپنی محبت کو نہ چھوڑنے والی بیٹی کو قتل کرنے کے لیے قاتل کو 1 لاکھ روپے دے دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں باپ کی بار بار درخواست کے باوجود بیٹی نے اپنے محبوب سے

تعلقات ختم نہ کیے جس پر ناراض باپ نے بیٹی کو قتل کروانے کا منصوبہ بنا لیا۔لڑکی کے والد نوین کمار نے جمعے کی رات اپنی بیٹی کو اسپتال میں داخل کرایا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد اس نے بیٹی کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا۔نوین کمار نے اسپتال کے ایک وارڈ بوائے کو 1 لاکھ روپے کی رقم دی تاکہ وہ اس کی بیٹی کو قتل کر سکے۔وارڈ بوائے نے لڑکی کو پوٹاشیئم کلورائیڈ کی زیادہ مقدار کا انجیکشن لگا دیا جس کی وجہ سے رات کو لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔معائنے پر ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ لڑکی کو پوٹاشیئم کلورائیڈ کی زیادہ مقدار کا انجیکشن لگایا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کو انجکشن دینے والے شخص کی شناخت نریش کمار کے طور پر ہوئی جس کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے جب نریش کمار سے پوچھ گچھ کی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کے والد نے اس کے قتل کے لیے اسے 1 لاکھ روپے دیے اور وہ ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایک خاتون ملازمہ کی مدد سے آئی سی یو میں داخل ہوا تھا اور پھر اس نے لڑکی کو انجیکشن لگایا۔دوسری جانب پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد نوین کمار، وارڈ بوائے نریش کمار اور اسپتال کی ایک خاتون ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔لڑکی کے والد نوین کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کسی لڑکے سے محبت کرتی تھی اور روکنے کے باوجود بھی بیٹی نے

لڑکے کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے میں اس سے ناراض تھا۔ نوین کمار نے بتایا کہ میری بیٹی نے تنگ آ کر چھت سے چھلانگ لگا دی تھی لیکن جب میں نے اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا تو ڈاکٹروں کو جھوٹ بتایا کہ وہ چھت پر بندروں سے ڈر کر گر گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…