اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پنجاب اسمبلی تحلیل کرے تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرے، کل قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں،قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کرادیں ایسی صورت میں یقین دہانی کراتاہوں
ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے چلی جائے تو ضمنی الیکشن ممکن نہیں ،
مخلص ہیں توصبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔۔پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کے پی اورپنجاب اسمبلی تحلیل کریں
ہم کل جنرل الیکشنز کا اعلان کردینگے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کو ہٹانے اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مطالبات مان لیے گئے تو ہم کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کردینگے۔