نیویارک(آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اوپر جانے کے بعد پھر گر گئیں۔تیل پیدا کرنے والے ممالک نے قیمتیں بڑھنے کے بعد آئندہ لا ئحہ عمل پر غور کیا تھا،اب چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بناپرتیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ہے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بھی کم ہو گئی۔خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔