پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

شہباز شریف کے اقدام پر بلاول بھٹو کے شدید تحفظات،وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

datetime 28  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر فارن الائونس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کے بعد لکھا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ فارن الاونس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا۔خط میں کہاگیاکہ سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، فارن الائونس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ فارن الائونس ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کی ۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق فارن الائونس ٹیکس کے باعث سفارتکاروں گذشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سفارتی عملہ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…