پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

27  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چودھری پرویز الہٰی نے ایوان صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا ۔ ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنمائوں سے سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے شرکت کی ۔ قبل ازیں چیف سکریٹری پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی کا بطور وزیراعلی پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا ۔ حلف برداری کی تقریب میںپرویز الہٰی خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے مسلم لیگ(ق) کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دیدیا اور کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں،حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم دی جاتی ہیں ۔گزشتہ روز فل کورٹ بینچ کیلئے حکومتی اتحاد کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں منگل کوحال ہی میں ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ پر دلائل سنے جس کے نتیجے میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں فاتح قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے گیارہ صفحات پرمشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔عدالت نے حکم دیا کہ رات ساڑھے

گیارہ بجے تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی

فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ حمزہ شہباز کے عوامی مفاد میں لییگئے فیصلے برقرار رہیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…