اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قومی ائیرلائن کے 2 طیارے فضا ء میں ٹکرانے سے بچ گئے

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایرانی فضائی حدود میں قومی ائیرلائن کے 2 طیارے فضا ء میں ٹکرانے سے بچ گئے، ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلطی سے دونوں طیارے آمنے سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے قومی

ائیرلائن کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم حادثے سے بچ گئے۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی اور دوسرا ائیر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوایشن کو خط لکھ دیا ہے ، واقع اتوار کی شام 5 بجکر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود ائیر سپیس میں پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔اسلام سے دبئی جانے والی پرواز پی کے211 کو بوئنگ777 ساختہ طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔طیارے میں نصب تصادم میں بچائو کے خود کار سسٹم کی جانب سے پائلٹ کو الرٹ وارنگ جاری ہوئی، سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کیں۔ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران سول ایوایشن کو لکھا ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…