اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پربرطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کی تشہیر

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)جعل سازوں کے گروپ برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کی آن لائن آزادانہ تشہیر کررہے ہیں اور ایک پاسپورٹ قریبا 4210 ڈالرمیں فروخت کررہے ہیں۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جعلی سازی اس اسکیم میں ملوث گروہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور بکنگھم پیلس کی تصاویرکا استعمال کررہے ہیں اور ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرسپر پرائس

اور سپر فاسٹ سروسکو فروغ دے رہے ہیں۔انھیں انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں لاکھوں میں ہے۔ان اشتہارات میں جعل سازدعوی کرتے ہیں کہ ان جعلی پاسپورٹوں میںاعلی معیارکی بائیومیٹرک چپس شامل ہیں جو برطانیہ کے سرحدی کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہولوگرام، واٹرمارکس اور سکیورٹی فیچرزکو پاس کرنے کے لیے درکارہیں اور یہ ہوائی اڈوں پر نصب اسکینر کے ذریعے چیک کرنے پرصرف بالائے بنفشی روشنی کے نیچے نظر آتے ہیں۔مبینہ طورپراس اسکیم میں ملوث ایک گروہ نے برطانیہ میں مقیم ڈیلی میل کے خفیہ صحافی کو بتایا کہ ایک جعلی برطانوی پاسپورٹ 4210 ڈالرمیں فروخت کیا جا رہا ہے اور یورپی یونین کے پاسپورٹ کی قیمت 2406 ڈالرہے۔گینگ کے رکن نے صحافی کو بتایا کہبہت سے لوگ اس طرف آئے تھے۔جو کچھ بھی آپ کوپسند ہے ہمارے پاس موجود ہے۔آپ فرانسیسی پسند کرتے ہیں؟ آپ کو برطانوی پسند ہے؟ یاآپ اطالوی پسند کرتے ہیں؟ہمارے پاس سب کچھ ہے۔پاسپورٹس کا دھندا کرنے والے ان جعل سازوں میں سے ایک نے البانوی زبان میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے اشتہاردیتا ہے۔اس میں لکھا ہے:انگلینڈجانے کے لیے موزوں یورپی پاسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص رابطہ کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…